*یوم پاکستان*
وہ تاریخ ساز دن جب مسلمانان ہند نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد اسلامی ریاست کی قرداد منظور کی. آل انڈیا مسلم لیگ کا یہ سالانہ اجلاس علامہ محمد اقبال کی خواہش کے مطابق لاہور میں منعقد کیا گیا. اقبال نے اپنے ایک مکتوب مورخہ 11 اگست 1937ء کو قائداعظم کو لکھا کہ *پنجاب میں مسلم لیگ کے لیے جوش و خروش برابر بڑھ رہا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ لاہور میں اس کا اجلاس مسلم لیگ کی تاریخ میں ایک انقلاب آفریں باب اور عوام سے رابطہ استوار کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہو گا*. تاریخ گواہ ہے کہ اقبال کی یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی. قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ *کاش آج اقبال زندہ ہوتے تو دیکھتے’ ہم نے ان کا خواب پورا کر دکھایا*.

































