لاہور( سچ نیوز )ایران کی جانب سے غلطی سے یوکرائنی طیارہ تباہ کئے جانے پر دنیا بھرمیں افسوس کااظہارکیاگیاہے تاہم کسی میزائل حملے میں مسافر طیارے کی تباہی کا یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل 17 جولائی 2014کو یوکرائن نے ملائیشیا کے بوئنگ 7MH17طیارے کو مارگرایا گیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں دوسواٹھانوے افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
اس سے قبل میزائل سے مسافر طیارے کی تباہی کاایک واقعہ صومالیہ میں پیش آیا ۔ 23 مارچ 2007 کو بیلاروس ائیرلائن کا الیوشین II-76 طیارہ کو بھی میزائل کا نشانہ بنایاگیاتھا ، اس واقعہ میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔4 اکتوبر2001 میں یوکرائن ہی کے میزائل کے ذریعے بحیرہ اسودمیں سائبیریا ائیرلائن کا روسی ٹوپولیو۔ 154کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سانحے میں طیارے میں سوار 78مسافر لقمہ اجل بن گئے۔
ایران خود بھی مسافر طیارے کی میزائل حملے میں تباہی کا دکھ سہہ چکا ہے، 3جولائی 1988کو ایران ائیر کی ائیر بس اے۔300 کو ایران ہی کی حدود میں امریکی بحریہ نے نشانہ بنایاتھا،اس افسوسناک واقعے میں چھاسیٹھ بچوں سمیت 290 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔طیارہ سمندر میں کویتی تیل کی حفاظت کرتے امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے اڑایاتھا ۔شدید احتجاج اور طویل قانونی لڑائی کے بعد امریکا کو عالمی عدالت کے حکم پر ایک سو آٹھ ملین ڈالرز زرتلافی اداکرنا پڑا تھا تاہم اس نے حادثے پر کوئی معافی نہیں مانگی بلکہ طیارہ گرانے والے افسر کو ایوارڈ سے نوازا تھا۔