ممبئی ( سچ نیوز ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے ایک بار الزام عائد کیا تھا کہ ان کی سابق اہلیہ امرتا سنگھ نہ صرف ان پر تشدد کرتی ہیں بلکہ انہیں گھر سے بھی نکال دیتی ہیں۔سیف علی خان کی سابق اہلیہ اورسارہ علی خان کی والدہ اداکارہ امرتا سنگھ آج (ہفتہ کو) اپنی 61 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ انہوں نے 36 سال پہلے فلم بیتاب سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی۔ امرتا نوے کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بیباک انداز کے باعث اکثر سرخیوں میں رہتی تھیں۔امرتا سنگھ اپنے وقت کی ٹاپ کی اداکارہ تھیں جنہوں نے مختلف فلموں میں مرکزی کردار نبھائے لیکن ان کی جوڑی کو سنی دیول کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔امرتا سنگھ کے کرکٹر روی شاستری، سنی دیول اور ونود کھنہ کے ساتھ معاشقے رہے لیکن اس پنجابی لڑکی کوبالی ووڈ کے نواب یعنی سیف علی خان پسند آئے اور ان کے ساتھ شادی کرلی۔ دونوں کی عمر میں 12 سال کا فرق تھا لیکن پیار کے آگے یہ فاصلہ کوئی بند نہ باندھ سکا۔ دونوں نے شادی تو کر لی لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک چل نہیں سکی۔شادی کے کچھ سالوں بعد سال 2004 میں دونوں کا طلاق ہو گیا۔ دونوں کی شادی کافی خراب نوٹ پر ٹوٹی تھی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امرتا انہیں گھر سے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے امرتا پر گالی دینے اور ٹارچر کرنے جیسے الزامات بھی عائد کیے تھے۔سیف اور امرتا کے دو بچے بھی ہیں۔ ان کی صاحبزادی سارہ علی خان بالی ووڈ میں قدم رکھ چکی اور 2 فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔