لاہور (سچ نیوز)صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حفیظ الرحمان چودھری نے کراچی کے ان وکلاءکا شکریہ ادا کیا ہے جن کی جانب سے ڈاکٹرز کوہسپتالوں میں گھس کرمارنے کی بات کی گئی ، ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے اور زخمی وکلا کاعلاج کرنے کامطالبہ بھی کیاہے ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حفیظ الرحمان چودھری نے کہا کہ پی آئی سی واقعہ پر سیاست کرنے کی بات غلط ہے ، وکلا برادری کبھی بھی اس شخص کو ووٹ نہیں دیگی جو تشدد میں ملوث ہے یا شیشے توڑ رہاہے ۔
حفیظ الرحمان کا کہنا تھاکہ کراچی کے وکلاءجو یہ بات کررہے ہیں کہ پنجاب کے وکلاءہمیں بلائیںتو ہم پنجاب کے ہسپتالوں میں گھس کرڈاکٹروں کوماریں گے ، وہ ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں ، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ہم ایسا کو ئی اقدام نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ یہ ہے کہ ہمارے جووکلاءزخمی ہیں ،ڈاکٹر ان کاعلاج کریں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم کی جائے ۔