لاہور (سچ نیوز )پاکستان کے معروف اداکار شان کے مداح پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا ٹویٹ کر دیا کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایماین زینب مزاری برہم ہوگئیں اور انہیں مشورہ دے ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار شاہ نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” ووٹ دینے کی اجازت صرف اور صرف ٹیکس دینے والوں کو ہونی چاہیے ۔“ اداکار شان نے تو یہ بات کہہ دی تاہم دوسری جانب ایمان مزاری بھی اپنے تلخ الفاظ
اور سخت رد عمل کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں اور اس بات پر کچھ عرصہ قبل ان کی اپنی والدہ شیریں مزاری کے ساتھ ناراضگی بھی ہوئی اور وہ ٹویٹر سے ایک دن غائب بھی رہیں لیکن اگلے ہی دن انہوں نے ساری غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا ۔تاہم بات یہاں دراصل شاہ شاہد کی ہو رہی ہے ، ان کے ٹویٹ کے جواب میں شریں مزاری نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” آپ کو اس بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا
چاہیے جس کے بارے میں آپ کوئی ذرا بھی علم نہیں ہے ۔“
ایک عقیل نامی صارف بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میدان میں آئے اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شان شاہد کو درست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہرشہری ہی ٹیکس دیتاہے چاہے وہ براہ راست ہو یا غیر براہ راست جیسا کہ سابن ، شیمپو ، جوس اور کھانا پکانے والا تیل ہی
عقیل نامی صارف کے ساتھ اکتفا کرتے ہوئے ایمان زینب نے کہا کہ ’’ شان شاہد کو یہ معلوم نہیں ہے کہ ہم اس وقت بھی ٹیکس دیتے ہیں جب ان کی فلم دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدتے ہیں، غیر براہ راست ٹیکس تو سب ہی دیتے ہیں۔