اسلام آباد: (سچ نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے مشیروں کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث اہم حکومتی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اہم حکومتی عہدیداروں میں موثر روابط نہ ہونے سے حکومت کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی عہدیداروں میں موثر روابط نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزی رخزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت روابط موثر بنائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں تمام اہم فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں اور پالیسی سازی کے عمل میں تمام شراکت داروں کی رائے لی جائے۔