ملتان ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان چکے ہیں۔شاید چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے۔”جنگ” کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہیں،کاش یہ شرائط پہلے مان لی ہوتیں تو گومگو کی صورتحال نہ ہوتی۔