وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کے دورہ افغانستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :چین

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کے دورہ افغانستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :چین

بیجنگ (سچ نیوز)چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کے دورہ افغانستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،پاکستان،افغانستان کے درمیان بہتردوطرفہ تعلقات کےلیے پرامید ہیں،چین دونوں ملکوں کامشترکہ پڑوسی ہے، چین افغانستان سے صحت مند روابط چاہتا ہے ،امن واستحکام کے پاک افغان ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں،چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتربنانے میں مثبت کرداراداکرتارہے گا،چینی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق وزارت خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں۔

Exit mobile version