وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(سچ نیوز)واشنگٹن: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں کی ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہورہی ہے،شاہ محمود قریشی جب امریکی دفتر خارجہ پہنچے تو مائیک پومپیو نے ان کا استقبال کیا،دونوں کی ملاقات میں افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات ہو گی،ملاقات کی دعوت مائیک پومپیونے دورہ پاکستان کے دوران دی تھی۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے وائٹ ہاو س میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، سینیٹر لنڈسے گراہم اور کورے بوکر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اورامریکہ کے  تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Exit mobile version