وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

لاہور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لارنس روڈ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی لانس روڈ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن آمد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو مزید موثر اور داخلی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا کمیٹی میں تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ کمیٹی روزانہ میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لے گی اور اقدامات تجویز کرے گی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متعلقہ ضروری سازو سامان ہنگامی طور پر منگوانے کی منظور ی دے دی۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متعلقہ ضروری سازو سامان خرید نے کیلئے 236 ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سہولت موجود ہے انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کیلئے محکمہ صحت کا اضافہ عملہ تعینات کیا گیا ہے انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا پی کے ایل آئی میں 75بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ میو ہسپتال میں 35 بستروں پر مشتمل آئسولیشن یونٹ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم ہے۔جنوبی پنجاب اورنارتھ پنجاب میں بھی آئسو لیشن وارڈ قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر 24 گھنٹوں میں عملدر آمد کیا جائے اور رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔
ائیرپورٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر ہر ممکن احتیاطی انتظامات کئے جائیں۔پنجاب میں صورتحال نارمل ہے لیکن ہمیں ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 82 ہزار کیس سامنے آئے ہیں،جن میں 78 ہزار چین میں ہیں33 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت شوکت خانم کینسر ہسپتال اور چغتائی لیب کے پاس کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس موجود ہیں پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیشگی کنٹرول روم قائم کیا ہوا ہےصوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، سمیع اللہ چوہدری، محمد اختر، ہاشم جواں بخت، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔

Exit mobile version