عمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس وقت تک کھڑا رہونگا جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچائے۔محمود خان
نوشہرہ(چیف اکرام الدین روزنامہ سچ نیوز)وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان اور آئی جی خیبر پختون خوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا ننھی پری عوض نور کے والدین کے ساتھ تعزیت کے لئے نوشہرہ آمد اس موقع پر ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار ،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان بھی اُنکے ہمراہ تھے جو واقعہ یہاں رونماء ہوا ہیں بڑا دل خراش اور افسردہ واقعہ ہیں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا کہ جن درندوں نے یہ کام کیا ہیں وہ انسان نہیں حیوان ہیں درندے ہیں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس وقت تک کھڑا رہونگا جب تک ملزمان کو کیفرکردار تک نہ پہنچائےاس جیسے جرائم پر قابو پانے کیلئے قانون سازی جلد بن جائے گی۔قانون سازی کیلئے کام پورا ہے بس قانون پاس کرنے کی دیر ہے۔پولیس کو اس کیس میں تمام شواہد اکٹھے کرنے اور مظلوم خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کے احکامات دیئے بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار غمزدہ خاندان کے ممبران سے ملے۔اُن کو ہر قسم تعاون اور مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا کہ نوشہرہ پولیس اپنے محدود وسائل کو پوری طرح بروئے کار لاکر ننھی پری عوض نور کے قاتلوں کو انشاءاللہ قرار واقع سزا دلوائی گی۔