اسلام آباد ( سچ نیوز )وزیر اعظم عمران خان کا کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اورمقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس ٹروڈو کی قیادت میں پا کستان کینیڈا تعلقا ت مزید وسیع ہونگے ۔انہوں نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے ۔ کشمیر میں لاک ڈاﺅن فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔مسئلے کا جامع اور پرامن حل ضروری ہے ۔