اسلام آباد ( سچ نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کرلیا، اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر وزیر اعظم ہدایات دیں گے .نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کار کردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ مسئلہ فلسطین پر بھی غور کیا جائے گا۔