اسلام آباد(سچ نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا ،پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے، ترقی یافتہ اور باوقار ملکوں کی صف میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وزیر اعظم نے بیرونی قرضوں کابوجھ کم کرنے، کفایت شعاری ، میرٹ اور انصاف کا بول بالا کرنے ، بے روزگا رنوجوانوں کوباعزت روزگار دلانے اور بے گھر افراد کومفت چھت کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پیش کئے جس سے ملک اورعوام ترقی کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کوبحرانوں سے نکال کر دم لیں گے، انتخابات 2018 میں تحریک انصاف نے وفاق بلکہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کرمخالفین کے ہوش اڑا دئیے، عوام نے کرپٹ اور مفاد پرست سیاست دانوں سے چھٹکار ا حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دیا انشاء اللہ عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے،ملکی وسائل ملکی عوام پر خرچ کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ جس طرح قومی، اور تین صوبائی اسمبلیوں میں تحریک انصاف نے حکومت بنائی اسی طرح صدر پاکستان بھی تحریک انصاف کا ہوگا،عوام نے تحریک انصاف اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے اب ملک اور عوام کو کوئی ترقی سے نہیں روک سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام دوست اسلوب حکمرانی نے موقع پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کی دوڑیں لگا دی ہیں، کرپشن اور بدعنوانی کا دور دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔غریبوں کی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں سے پورا پورا حساب لیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تبدیلی ہمار ا منشور ہے عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے اورانصاف اور قانون کی حکمرانی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے منصوبوں سے ملک اور عوام ترقی کریں گے ،تحریک انصاف نے تین صوبوں اور وفاق میں حکومت بنا کر مخالفین کے ہوش اڑا دیئے:پرویز خٹک
وزیر اعظم عمران خان کے منصوبوں سے ملک اور عوام ترقی کریں گے ،تحریک انصاف نے تین صوبوں اور وفاق میں حکومت بنا کر مخالفین کے ہوش اڑا دیئے:پرویز خٹک
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023