اسلام آباد(سچ نیوز)ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اگر طے شدہ پروگرام کے تحت کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے لیے پیش رفت جاری ہے، پاکستان سے اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور رجب طیب اردوان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی تھی جس میں اس دورے کی منسوخی کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی ۔