اسلام آباد ( سچ نیوز )وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے ،وزیر اعظم سعودی شاہ اورولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان مختلف معاہدوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی ۔