لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو ریاست مخالف عناصر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کر دیا ہے کہ جو شخص بھی فوج کے خلاف بات کرے اسے پاکستان اور اسلام کا دشمن ڈکلیئر کیا جائے۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ”فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن عناصر ہی کر سکتے ہیں۔ کسی بھی شکل میں افواج کے خلاف بات نہیں کی جا سکتی۔ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ “چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ”عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی کو بھی فوج کو بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔“