اسلام آباد(سچ نیوز)وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی، نیلامی کے لیے وزیر اعظم ہاؤس نے نوٹس بھی جاری کردیاہے۔نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی،نوٹس میں کہا گیا کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی,نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔