اسلام آباد (سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اجلاس میں ممکنہ جاسو سی سے بچنے کے لیے حیران کن قدم اٹھا لیا گیا ۔خواتین سمیت کسی کو بھی اپنے بیگ اور موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہ ملی ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماﺅں کو ہینڈ بیگ اند ر لے جانے کی اجازت نہ ملی جبکہ اجلاس میں شریک تمام رہنماﺅں کے موبائل فون بھی باہر ہی رکھوائے گئے ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام ممکنہ جاسوسی سے بچنے کے لیے کیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں بھی موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کی گئی اور اجلاس کے دوران ہونے والی اہم رہنماﺅں کی گفتگو لیک ہوگئی۔اس کے بعد مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بھی موبائل فون اندر لے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔