نیویارک: (سچ نیوز) مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کا مشن لیے امریکا میں موجود وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ مورخہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان اقوام کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں پر مظالم اور وادی کی ابتر صورتحال سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ملک چلا رہے ہیں۔
بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا سمیت اہم مسائل پر عالمی رہنماؤں سے بات چیت کی۔ نیویارک میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا بدقسمتی ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں بتایا کہ ترکی، پاکستان اور ملائشیا نے مشترکہ طور پر انگریزی زبان کا چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگریزی چینل کا مقصد مشترکہ طور پر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہے۔
President Erdogan, PM Mahatir and myself had a meeting today in which we decided our 3 countries would jointly start an English language channel dedicated to confronting the challenges posed by Islamophobia and setting the record straight on our great religion – Islam.
Imran Khan (@ImranKhanPTI)