وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات ،عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں :عمران خان

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات ،عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں :عمران خان

اسلام آباد(سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اس اَمر پر زور دیا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی مواقع کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کے سب سے

بڑے صوبے کی عوام کا احساس محرومی دور کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے ان سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔وزیر اعظم نے وزیر اعلی بلوچستان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی،ملاقات میں بلوچستان کی عمومی صورتحال ، امن و امان اور صوبے کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی۔

Exit mobile version