اسلام آباد(سچ نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے آج وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے مختلف میڈیاہاو¿سز سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کون کون شامل تھا اس حوالے سے معروف سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے تصویر شیئر کی تو سب حیران پریشان ہو گئے ،وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں کاشف عباسی،ارشد شریف،نصراللہ ملک،ارشاد بھٹی ،ڈاکٹر شاہد مسعود،مبشر لقمان،خاور گھمن،رؤف کلاسرا،عامر متین،منصور علی خان،نسیم زہرہ ،چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر موجود تھے۔
ھم بھی وھیں موجود تھے۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/wMm6PSdKNK
— Dr Shahid Masood (@Shahidmasooddr) August 31, 2018