اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سپیکر ہاﺅس میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی کے وفد نے سپیکر ہاﺅس کا دورہ کر کے جائزہ رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم الحق کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے سپیکر ہاﺅس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی رہائش کیلئے عمارت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی حکام بھی وفد کیساتھ موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے بعد وفد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سپیکر ہاﺅس کی جائزہ رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی ہے جو رواں مہینے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاو¿س کے بجائے سپیکر ہاو¿س میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پروٹوکول بھی کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا خود محافظ ہوں، قوم کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ نہیں ہوگا۔