لاہور: (سچ نیوز) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
سچ نیوز کے مطابق آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جو 25 ستمبر تک میانمار میں کھیلی جانی ہے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے فائنل میں انٹری ڈال دی ہے، سیمی فائنل میں انہوں نے میانمار کے حریف کھلاڑی کو ہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی اسجد اقبال ٹائٹل جیتنے میں ’’سرفراز‘‘
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء میں پاکستانی کیوئسٹ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے قبل میانمار کے کھلاڑی نینگ ون کو 5-1 سے شکست دی تھی۔
دوسرے سنوکر پری کوارٹرفائنل میں پاکستانی کیوئسٹ ذوالفقارقادر بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی سے 5-2 سے شکست کھا گئے تھے، چیمپئن شپ میں ذوالفقارقادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پری کوارٹرفائنل میں بھارتی نمبرایک کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھ