واٹس ایپ پر شوہر نے طلاق دے دی، ہنگامہ برپاہوگیا

واٹس ایپ پر شوہر نے طلاق دے دی، ہنگامہ برپاہوگیا

نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک لڑکی کو اس کے بیرون ملک مقیم شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دے دی جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فرحین نامی یہ لڑکی سانجن، ویلساد ڈسٹرکٹ کی رہائشی ہے، جس کا شوہر جیلون کالیا روزگار کی کینیڈا میں مقیم ہے۔ اس خاتون نے اپنے شوہر ، سسر اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے کہ جاوید اور نفیسہ نامی ساس اور سسر کے کہنے پر اس کے شوہر نے اسے واٹس ایپ پر تین بار طلاق دے دی ہے۔فرحین نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ”میرے شوہر نے اپنی والدہ کے واٹس ایپ پر مجھے طلاق دی،میری ساس نے اس کا پرنٹ نکلوا کر مسجد کی انتظامیہ کو دے دیا جس نے مجھے اور میرے والد کو طلاق کے متعلق آگاہ کیا۔ تاہم ہم نے اس طریقے سے طلاق قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ “لڑکی کا کہنا تھا کہ ”میری ایک نند کے پاس اولاد نہیں تھی، میرے سسرالی چاہتے تھے کہ میں اپنا بیٹا اپنی اس نند کو دے دوں، میں نے انکار کیا جس پر میرے ساس اور سسر نے میرے شوہر کو کہہ کر مجھے طلاق دلوا دی۔ “ رپورٹ کے مطابق پولیس نے جیلون اور اس کے ماں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں تین طلاق کا معاملہ کافی عرصے سے زیربحث ہے۔ اب اس واقعے سے اس بحث کو ایک بار پھر ہوا مل گئی ہے اور پورے بھارت میں اس معاملے پر ایک ہلچل مچی ہوئی ہے۔

Exit mobile version