لاہور(سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہسعد رفیق ‘دھاندلی ماسٹر’ ہیں، انہوں نے 2014 میں بھی اور پھر 2018 میں بھی عمران خان کے خلاف دھاندلی کی تھی، میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس الیکشن میں یہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ میں نے تیس سال قبل اس حلقے سے اعتزاز احسن صاحب کو اس وقت ہرایا تھا جب لاہور پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا، اس بار بھی سعد رفیق کو بڑے فرق سے ہرائیں گے،پاکستان مسلم لیگ ن لاہور میں اور اس حلقے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ضمنی انتخاب میں ہمارا جیت کا فرق 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر سعد رفیق نے ایسی کوئی کوشش کی تو رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں گے،سعد رفیق انتخابات میں اچھی مہم چلاتے ہیں، لیکن مجھے ان کے دھاندلی کے طریقوں پر اعتراض ہے، حلقے میں جس گلی سے گزرتا ہوں لوگ یاد دلاتے ہیں کہ گلی، ٹیوب ویل، سڑک آپ نے بنائی تھی، لوگوں کو میرا کام اور سعد رفیق صاحب کی نا اہلی یاد ہے۔