ن لیگ اپنے بندے بلاتی نہیں مولانا فضل الرحمان کے حلوے کھائے جارہی ہے ، ندیم افضل چن

ن لیگ اپنے بندے بلاتی نہیں مولانا فضل الرحمان کے حلوے کھائے جارہی ہے ، ندیم افضل چن

اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اس مارچ کا فیصلہ کس کو کرناہوگا؟ن لیگ اپنے بندے بلاتی نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کے حلوے کھائی جارہی ہے ، تڑکے مولانا فضل الرحمان لگا رہے ہیںاور کھا یہ رہے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ جس دن دھرنے کافیصلہ ہوا ، اس دن انڈیا نے کشمیر میں اپنا فیصلہ نافذ کردیا اور گورنر لگادیئے ۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ ملک ہم نے ایسے ہی لگاناہے کہ عمران خان نے یہ کیا تو ہم بھی یہی کریں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اس مارچ کا فیصلہ کس کو کرناہوگا ، ن لیگ اپنے بندے بلاتی نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کے حلوے کھائے جارہی ہے ، تڑکے مولانا فضل الرحمان لگا رہے ہیں اور کھا یہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت عدل کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی ، عدل کرنا پڑے گا اور سب کو بھی اس کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔

Exit mobile version