لاہور (سچ نیوز ) معروف اداکارہ نیلم منیر خان کو تحفے میں ’غلافِ کعبہ ‘ مل گیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’غلافِ کعبہ‘ کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ کے فضل سے مجھے غلافِ کعبہ کا ایک ٹکڑا ملا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’الحمداللّہ یہ میرے لیے سب سے قیمتی تحفہ ہے۔‘
ان کی اِس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دی۔ربیّعہ ملک نامی صارف نے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو، بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے ماشااللّہ۔‘