اسلام آباد(سچ نیوز) نیدر لینڈ کی ملکہ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جلد اسلام آباد آئیں گی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہوگا جبکہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔