اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کردی گئی۔
جیو نیوز کے مطابق قائمقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈینس پر دستخط کردیئے ہیں ، جس کے بعد نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14کے بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔جبکہ چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل بھی نیب آرڈیننس میں متعدد تبدیلیاں کرچکی ہے ۔