نیب قوانین میں ترمیم کا سب سے پہلے عمران خان کو فائدہ ہوا، شہباز شریف کا قوم سے خطاب

اسلام آباد (روزنامہ سچ نیوز ) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب ترامیم کا فائدہ اٹھانے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترامیم سے پہلے ملزمان کو 90 روز کے لیے اٹھا لیا جاتا تھا لیکن عمران خان کا صرف 14 دن کا ریمانڈ دیا گیا ہے، ہمیں 90 ، 90 دن کے لیے ایسے مقدمات میں جیلوں میں بند کیا جاتا تھا جو آج تک ثابت نہیں ہوئے ، نواز شریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل چلے گئے تھے۔

Exit mobile version