لندن (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا کہتے ہیں فیصلے کے ذریعے آمر کے نیب قانون کو بحال کیا گیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کئی بار صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون تبدیل کیا تھا،اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے حواریوں کو ریلیف دیا، پوچھتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمر عطا بندیال کہاں تھے؟اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں، انہوں نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں بہت زیادہ بڑھ گئیں، روپے کی قدر اب بہتر ہوئی ہے ورنہ پیٹرول کی قیمت زیادہ بڑھتی۔
آج تک اس سازش کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت انحطاط کا شکار ہے ان چار سالوں میں معیشت کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا , خارجہ پالیسی کو تہس نہس کیا گیا اسکی وجہ سے پاکستان کے استحکام میں بگاڑ آیا۔مجھے پوری امید ہے اگر اللہ تعالیٰ نے میاں نوازشریف کو موقع دیا تو خوشحالی کا سفر دوبارہ… pic.twitter.com/1OFNtbdok4
— PMLN (@pmln_org) September 16, 2023