اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیب پر گرجنے برسنے والوں کا نیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے چلتا کرنے کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نہیں، آپ کی جماعت مختلف فیزز میں تباہ ہو رہی ہے اور اس تباہی کا ملبہ آپکی قیادت کے سر ہے۔ نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔
آپ کو تکلیف یہ ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے گٹھ جوڑ پر کاری ضرب کیوں لگائی؟ خود کو عقلِ کُل سمجھنے والے کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔اقتدار کی دوری نے آپ کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔ آپ کے جمہوری آئینی پارلیمانی روایات کی پاسداری کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 29, 2019
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو تکلیف یہ ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے گٹھ جوڑ پر کاری ضرب کیوں لگائی؟ خود کو عقلِ کُل سمجھنے والے کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کی دوری نے آپ کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ آپ کے جمہوری آئینی پارلیمانی روایات کی پاسداری کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے چلتا کرنے کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔حکومت نہیں آپکی جماعت مختلف فیزز میں تباہ ہو رہی ہے اوراس تباہی کا ملبہ آپکی قیادت کے سر ہے۔نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔