اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالا میں اقلیتوں کی املاک پر حملوں کا نوٹس لے لیا ہے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ۔ "جیو نیوز ” کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جڑانوالا کے مناظر نے دہلا کر رکھ دیا ، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جڑانوالا واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔اپنے بیان میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ حکومت تمام پاکستانیوں کا مساویانہ تحفظ کرے گی۔