لاس اینجلس( سچ نیوز )امریکی گلوکار نک جونس نے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی جوڑی کو’’ پریک ‘‘کا نام دیدیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پریانکا کے منگیتر نک جونس نے ایک امریکی ٹی وی شو دی ٹونائٹ شو میں شرکت کی اور پہلی بار پریانکا کے ساتھ منگنی کے حوالے سے گفتگو کی۔دلچسپ گفتگو کے دوران میزبان جمی فیلن نے نک جونس سے پوچھا کہ آپ کا سیلبریٹی کپل ہے آپ اسے کیا نک نام دینا چاہیں گے؟جس کے جواب میں نک جونس نے اپنی جوڑی کو ’’پریک ‘ ‘ نام دیا۔غور کیا جائے تو پریک میں دونوں شخصیات کے نام چھپے ہوئے ہیں یعنی پر سے مراد پریانکا جب کہ یک سے مراد نک ہے۔علاوہ ازیں دونوں نے ساتھ نیو یارک فیشن ویک میں ایک ساتھ ریمپ پر جلوے بھی بکھیرے اور پرستاروں کی جانب سے خوب داد سمیٹی۔