نوشہرو فیروز کے شہر ٹھارو شاھ کے قریب گاؤں سونہری سولنگی کے رہائشیوں نے برسات متاثر افراد کا امدادی سامان نہ ملنے کے خلاف احتجاج۔

نوشہرو فیروز کے شہر ٹھارو شاھ کے قریب گاؤں سونہری سولنگی کے رہائشیوں نے برسات متاثر افراد کا امدادی سامان نہ ملنے کے خلاف احتجاج۔

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )

ضلع نوشہرو فیروز کے شہر ٹھارو شاھ کے قریب گاؤں سونہری سولنگی کے رہائشیوں نے برسات متاثر افراد کا امدادی سامان نہ ملنے کے خلاف احتجاج۔
اسسٹنٹ کمشنر بھریا کی جانب سے من پسند افراد کو امدادی سامان دیئے جانے کی شکایت۔
ٹھارو شاھ شہر کے قریب گاؤں سونہری سولنگی کے رہائشیوں علی اصغر سولنگی، عبدالعلیم سولنگی، محمد ملوک، عاجز سولنگی، عثمان سولنگی اور دیگر برسات سے متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر بھریا شاہد سرکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ بتایا کہ اسسٹٹ کمشنر بھریا نے با اثر سیاسی شخصیات کے کہنے پر من پسند افراد میں امدادی سامان، ٹینٹ، بستر، راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے جو کہ بڑا ظلم و ناانصافی ہے۔
متاثر افراد نے چیف سیکریٹری سندھ، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سیاسی شخصیات کے زیرِ اثر اسسٹنٹ کمشنر بھریا شاہد سرکی کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ اور ہم غریب مسکین برسات متاثرین کو امدادی سامان دیا جاۓ بصورتِ دیگر احتجاج کے دائرے کو وسیع کیا جاۓ گا۔

Exit mobile version