امرتسر(سچ نیوز)ڈاکٹروں نے نوجوت سنگھ سدھو کو انتخابی مہم بند کر کے پانچ روز تک مکمل آرام کرنے کی ہدایت کر دی۔میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما نوجوت سدھو گزشتہ کئی روز سے مسلسل انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں، جس میں انہوں نے 70سے زائد مرتبہ عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سخت شیڈول کی وجہ سے سدھو نے اپنے ووکل کورڈ زخمی کر لئے ہیں، اگر انہوں نے پانچ روز تک مکمل آرام نہ کیا تو ان کی بولنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔