نواز شریف کی سربراہی میں نون لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری

لاہور: (سچ نیوز)  سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاتی امراء میں جاری ہے۔ جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت اور پارٹی کو درپیش سیاسی چیلنجوں پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز، چودھری شیر علی، مریم اورنگ زیب، امیر مقام ، مشاہد اللہ خان، رانا ثنااللہ ، سردار مہتاب خان عباسی، بابو سرفراز جتوئی، چودھری نرجیس طاہر، اسد خان جونیجو، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، خان دستگیر خان، نزہت صادق، رانا تنویر، جاوید لطیف، مصدق ملک، راجہ فاروق حیدر، حفیظ الرحمان، راحیلہ درانی ، سعیدل خان ناصر، خرم دستگیر خان شریک ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز جاتی امرا میں نواز شریف سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ملاقات کی، جس میں مریم نواز بھی شریک تھیں، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں پر بات چیت کی گئی، ضمنی الیکشن کے حلقوں میں نوازشر یف اور مر یم نواز کی کارکنوں سے ملاقات یقینی بنا نے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی کے اجلاس میں حکومتی کارروائیوں کے مقابلے میں جوابی حکمت عملی تیارکی جائے گی جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

Exit mobile version