اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں اعزاز سید کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جاتی تو شاید حالات مختلف ہوتے، انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے راحیل شریف سے ایکسٹینشن اور بہت سے وعدے کیےگئے تھے۔
شاہد خاقان عباسی کے مطابق نواز شریف ایکسٹینشن نہ دینے کےمعاملے پر بالکل کلیئر تھے تاہم جب وعدے پورے نہ ہوئے توخرابی شروع ہوگئی، ڈان لیک بھی آگیا اور پانامہ لیک بھی۔