لاہور: (سچ نیوز) جناح ہسپتال لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا علاج اور تشخیص کا عمل جاری ہے۔ چھٹی کے روز بھی ڈاکٹرز نے اپنا کام جاری رکھا۔
میاں نواز شریف کا جناح ہسپتال میں آج تیسرا روز ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہسپتال پہنچے تاہم تشخیص میں پیش رفت بارے لاعلم رہے۔ ہسپتال میں مزید ٹیسٹس کے لئے انتظامات جاری ہیں۔ ٹروپ آئی ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر کیا جائے گا۔
ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ سروسز اور پی آئی سی کی رپورٹس مل گئیں، پیر کو بورڈ حتمی رائے دے سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے اور ضرورت کے مطابق علاج بھی جاری ہے۔