اسلام آباد (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکو مت کو ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اپوزیشن کی طرف سے ہمیشہ کڑی تنقید نظر آتی ہے، نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں عمران خان کی تنقید کا جواب نہیں دیا ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ حکومت کو ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اپوزیشن کی طرف سے ہمیشہ کڑی تنقید نظر آتی ہے ، ماضی کے دور حکومت میں اپوزیشن کی طرف سے کڑی تنقید جاتی تھی اور عمران خان جس بندے کومخاطب کرتے تھے وہ نوازشریف تھے اور نوازشریف نے کبھی جواب نہیں دیا اور ان کو اپنے لوگوں کی جانب سے بھی جارحانہ رویہ پسند نہیں تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنا یہ خواب تو پورا کررہے ہیں کہ وہ ہیڈ لائنز میں زندہ رہیں لیکن انہوں نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کاقد چھوٹا کردیاہے ۔ فواد چودھری کوشرم آنی چاہئے کہ ایک دفعہ وہ معذرت کرچکے ہیں لیکن پھر وہی حرکتیں کررہے ہیں۔