#نوابزادہ_ایاز_خان_نیازی_رہنما_پاکستان_تحریک_انصاف
نوابزادہ ایاز خان نیازی سابق ایم پی اے نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کے بیٹے ہیں۔آپ نہایت شریف اور ہر دل عزیز شخصیت ملنسار اعلیٰ ظرف انسان ہیں نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی 3 دفعہ ایم پی اے رہ چکے ہیں۔نوابزادہ ایاز خان نیازی کے چھوٹے بھائی نوابزادہ محمّد علی خان نیازی تحصیل ناظم خانیوال رہ چکے ہیں۔نوابزادہ ایاز خان نیازی پڑھے لکھے،خوش اخلاق اور نرم مزاج شخص ہیں۔وہ پاکستان کے ایک بڑے ادارے این آئی سی ایل کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ان کی خوشی اخلاقی کی وجہ سے لوگ ان سے بہت محبّت کرتے ہیں۔نوابزادہ ایاز خان نیازی لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور تحصیل خانیوال کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔نوابزادہ ایاز خان نیازی کا تحصیل خانیوال میں وسیع ووٹ بینک ہے۔وہ آئندہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین تحصیل کونسل خانیوال کے امیدوار ہیں۔ رپورٹ رانا طاہر روزنامہ سچ نیوز خانیوال