حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائم میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناھیوں ۔حافظ خالد حسن دھامراہ حافظ محمداعظم جھانگیری ۔حاجی عبدالعزیز راجپوت انجنئیر محمد عمیر ناھیوں نے پریس کلب حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت نازک حالات سے گذر رہا ہے پی ٹی ائی اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی تین سالا کارکردگی زیرو ہے قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔اسی وجہ سے لاہور کے تاریخی مینار پاکستان کے سائے تلے عورتوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔اور سندہ میں ٹھٹہ میں مردہ خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بیحرمتی کی گئی اس سے معلوم ہوا نہ زندہ عورت محفوظ ہے نہ مردہ عورت کی عزت محفوظ ہے ان شرمناک واقعات سے دنیا بھر میں پاکستانی عوام کا سر شرم سے جھک گیا لیکن ہمارے مردہ ضمیر حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہوا ان نا اہل ناجائز حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا جو عذاب نازل کیا ہے غریب مزدور دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے کرونا کا عذاب علیحدہ ہے حکمران دنیا بھر سے کرونا کے نام پر رقم بٹور رہے ہیں اور غریب عوام بلا وجہ کی سختیوں سے غربت کی چکی میں پس رہی ہے۔ان حکمرانوں نے کھا تھا ہم توانائی سے مالا مال ہوگئے ہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔لیکن بغیر ٹائم ٹیبل کہ اتنی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔لوڈشیڈنگ کے عذاب کی وجہ سے عوام کی زندگی اذیت کا شکار ہےکرونا کے نام پر سندہ کے جاہل وزیر اعلی مراد علی شاہ نے ۔جاہلانہ احکامات جاری کرکے تعلیم کے دروازے بند کر کے بچوں کا مستقبل داو پر لگا دیا ہے۔ مویشی منڈیاں ۔سبزی منڈی۔عدالتیں۔سیاسی ۔ومذہبی جلسے جلوسوں اور سر کاری و غیر سرکاری اجلاسوں میں کرونا اثر انداز نہیں ہوتا۔ صرف سرکاری اسکولوں میں کرونا اثر دکھاتا ہے کیونکہ غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو سندھ کے بچوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے سندھ کے حکمرانوں نے زراعت کو بھی مکمل تباہ کر دیا ہے دریا میں پانی ہونے کے باوجود نہروں میں پانی نہیں چھوڑا جارہا۔جس کی وجہ بدین ۔دادو۔ و دیگر اضلاع میں کاشت کاروں کے مظاہرے ہو رہے ہیں ۔یہ حکمران آٹا چور ۔چینی چور ۔بجلی چور۔گیس چور ۔تعلیم چور ہے پانی چور۔الیکشن چور ہیں۔ہم حکومت پر واضع کرتے ہیں کہ 29 اگست کو مزار قائد کراچی پر استحکام پاکستان و حقوق سندھ کانفرنس ہوگی جس میں لاکھوں محبان وطن شرکت کریں گے اور ان نا اہل حکمرانوں کو گھر روانہ کیا جائیگا۔پاکستانی عوام سمجھتی ہے ان ظالم حکمرانوں سے مولانا فضل الرحمن اور علامہ راشد محمود سومرو ہی نجات دلا سکتے ہیں۔