کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ان سمیت دیگر اداکاراؤں کی کردار کشی مہم پر بیان جاری کر دیا.
سجل علی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا "یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اور بدصورت ہوتا جا رہا ہے۔ کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔”
It is very sad that our country is becoming morally debased and ugly; character assassination is the worst form of humanity and sin.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) January 2, 2023
خیال رہے کہ میجر عادل راجہ نے دعوی کیا تھا کہ جنرل فیض حمید کے پاس چار اداکاراؤں کے ساتھ اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں. انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف ایک نازیبا مہم شروع ہوگئی. دو روز سے جاری کردار کشی کی اس مہم پر اداکارہ کبری خان نے میجر عادل راجہ کو چیلنج کیا ہے.
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کبری خان نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن اب بہت ہوگیا. "آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخس بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں.
اداکارہ نے میجر عادل راجہ سے کہا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں. کبری خان نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی.





























