ئی دہلی (سچ نیوز)مودی سرکارنے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق بل لوک سبھا میں پیش کردیا،لوک سبھامیں بل وزیرداخلہ امیت شاہ نے پیش کیا،امیت شاہ کے بیان پرلوک سبھامیں ہنگامہ آرائی ہوئی،اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،آپ کو آئین سے کوئی سروکار نہیںآپ سارے قوانین راتوں رات ختم کرناچاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر1948 سے اقوام متحدہ میں ہے ،مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ مانیٹر کر سکتا ہے ،اپوزیشن کی بات پربھارتی وزیر داخلہ بھڑک گئے ،بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر پر قانون سازی سے کوئی نہیں روک سکتا،اپوزیشن رہنما نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو سے بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ معاملہ تسلیم کیا،اب مسئلہ کشمیر اندرونی مسئلہ کیسے ہو گیا،حکومت مسئلہ کشمیر پر وضاحت دے ۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ریاست نے مقبوضہ وادی میں غیراعلانیہ ایمرجنسی لگارکھی ہے،فاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی کس حال میں ہیں،کچھ معلوم نہیں۔