لندن (سچ نیوز)نئی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 37 سال بعد ہفتے کے دن اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اجلاس میں ڈیل کو برطانیہ اور یورپ کے لیے نیا راستہ قرار دیا ہے جبکہ اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے اسے پرانی ڈیل سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔برطانوی پارلیمنٹ کے جاری اس غیر معمولی اجلاس میں اراکینِ پارلیمنٹ ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔پارلیمنٹ سے خطاب میں برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نئی بریگزٹ ڈیل 31 اکتوبر کو یورپین یونین سے مکمل طور پر نکل جانے کا موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بریگزٹ میں تاخیر بے وجہ ہے، نئی ڈیل سے برطانوی سیاسی خلاء پر ہوسکے گا، بریگزٹ سے آگے بڑھنا برطانیہ کے لیے ضروری ہے۔دوسری جانب اپوزیشن رہنما جریمی کوربن کا کہنا تھا کہ نئی ڈیل پرانی ڈیل سے بھی زیادہ بری ہے۔واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس ہفتے کے روز 37 سا ل بعد منعقد کیا جا رہا ہے، برطانیہ میں عمومی طور پر ہفتے کو پارلیمانی سیشنز نہیں ہوتے ہیں۔
نئی بریگزٹ ڈیل 31 اکتوبر کو یورپین یونین سے مکمل طور پر نکل جانے کا موقع فراہم کرے گی:بورس جانسن
نئی بریگزٹ ڈیل 31 اکتوبر کو یورپین یونین سے مکمل طور پر نکل جانے کا موقع فراہم کرے گی:بورس جانسن
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
وفاقی کابینہ نے آپریشن ’ عزم استحکام‘ کیلئے فوری 20 ارب کی منظوری دیدی : نجی ٹی وی کا دعویٰ
منجانب
qadir
27/08/2024
عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور
منجانب
qadir
05/06/2024
”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے،مریم نواز
منجانب
qadir
05/06/2024
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 :سعودی ٹیم کی پاکستان آمد
منجانب
qadir
05/06/2024
سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،علی پرویز ملک
منجانب
qadir
05/06/2024
سرگودھا میں آندھی سے مکانوں کی دیواریں گر گئیں
منجانب
qadir
05/06/2024