ممبئی ( سچ نیوز ) بھارت کی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام اور بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں پرفارم کرنے جائیں گی اور کوئی انہیں اس سے روک نہیں سکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں ایک شادی میں پرفارم کرنے آئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین موجودہ کشیدگی کی صورتحال میں پاکستان آنے والے میکا سنگھ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔ میکا سنگھ واپس انڈیا گئے تو انہوں نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے اپنے کیے پر معافی مانگی جس کے بعد ان سے پابندی ہٹادی گئی تھی۔شلپا شندے نے ایک انٹرویو کے دوران میکا سنگھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کڑی تنقید کی اور ناقدین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سپاٹ بوائے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کا ملک انہیں ویزہ دیتا ہے اور پاکستان میں ان کا استقبال کیا جاتا ہے تو وہ ضرور پاکستان جائیں گی۔شلپا شندے نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے وہ پرفارم کریں گی ۔ ’ یہ میرا حق ہے، مجھے کوئی نہیں روک سکتا کسی فنکار پر آپ ایسے پابندی نہیں لگا سکتے، مجھے روزی روٹی کمانے کیلئے کسی ذریعے کی ضرورت نہیں ہے، میں چاہوں تو سڑک پر سٹیج لگا کر بھی پرفارم کر سکتی ہوں، میکا پاجی سے زبردستی معافی منگوائی ہے جو کافی غلط ہے۔‘
’میں پاکستان جا کر ضرور پرفارم کروں گی کوئی مجھے روک کر دکھائے‘ بھارت کی معروف اداکارہ نے بڑا اعلان کردیا
’میں پاکستان جا کر ضرور پرفارم کروں گی کوئی مجھے روک کر دکھائے‘ بھارت کی معروف اداکارہ نے بڑا اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023