بیجنگ( سچ نیوز ) چین میں ایک نیا خطرناک وائرس پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے چینی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1ہزار 970سے زائد لوگ ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور 56کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم اب ایک ہسپتال ، جہاں اس کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، کی ایک نرس نے ایسا ہولناک انکشاف کر ڈالا ہے کہ دنیا ہل کر رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں چین کے شہر ووہان کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی اس نرس نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی حکومت کورونا وائرس کے متاثرین کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔ چہرے پر حفاظتی ماسکے پہنے ہوئے یہ نرس بتاتی ہے کہ میں ووہان کے اس علاقے میں موجود ہوں جہاں سے یہ وائرس پھیلا اور میں آپ کو سچ بتانا چاہتی ہوں۔ درحقیقت اب تک 90ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ آگے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں بھی سینکڑوں میں ہیں۔چینی حکومت کے ناقدین کی طرف سے بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے اصل مریضوں کی تعداد چھپا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وائرس چین سے نکل کر امریکہ، کینیڈا، جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان سمیت 13دیگر ممالک تک بھی پھیل چکا ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ دو مریض سامنے آ چکے ہیں۔ یہ مریض شکاگو اور واشنگٹن میں سامنے آئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک مریض سامنے آ چکے ہے۔ اس صورتحال پر امریکہ کے تمام شہروں میں ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے۔ یہ وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا تھا جہاں اس وقت بھی 1ہزار امریکی شہری موجود ہیں۔ انہیں امریکی حکومت نے فوری طور پر ووہان سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ہے۔