’میں اس اداکار کا بوسہ لینا چاہتی ہوں‘ جہانوی کپور نے ایسے شخص کا نام لے دیا جس کا پہلے ہی جبڑا ٹوٹا ہوا ہے

’میں اس اداکار کا بوسہ لینا چاہتی ہوں‘ جہانوی کپور نے ایسے شخص کا نام لے دیا جس کا پہلے ہی جبڑا ٹوٹا ہوا ہے

ممبئی (سچ نیوز) آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی ایکٹرس صاحبزادی جہانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ وکی کوشل کا بوسہ لینا چاہتی ہیں۔

شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کے ساتھ دھڑک فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی جہانوی کپور ان دنوں کرن جوہر کی ملٹی سٹارر فلم ’تخت‘ کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، بھومی پیڈنیکر، انیل کپور، وکی کوشل ، عالیہ بھٹ اور جہانوی کپور نظر آئیں گے۔

جہانوی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کے حوالے سے بھی بات کی ۔ ریپڈ فائر راﺅنڈ کے دوران جہانوی کپور سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کارتک آرین اور وکی کوشل میں سے کس اداکار کا بوسہ لینا چاہیں گی؟۔ اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں فوری طور پر وکی کوشل کا نام لیا۔

خیال رہے کہ اداکار وکی کوشل ہدایتکار بھانو پرتاپ سنگھ کی ہارر فلم کی گجرات میں جاری شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران اپنا جبڑا تڑوائے بیٹھے ہیں ، ان کے چہرے پر 13 ٹانکے لگانے پڑے ہیں۔

Exit mobile version