نئی دلی(سچ نیوز) جہالت پر مبنی رسوم و رواج کمزوروں اور لاچاروں کے لئے کسی دردناک عذاب سے کم نہیں۔ زورآور کے سامنے تو معاشرے کا ہر اصول ضابطہ ڈھیر ہو جاتا ہے لیکن ناتواں کو روایات کے شکنجے میں ایسا کسا جاتا ہے کہ زندگی موت سے بدتر ہو جاتی ہے۔ المیہ دیکھئے کہ اپنے مفادات کے لئے لوگ ظالمانہ رسوم کو مذہب کا درجہ بھی دے ڈالتے ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک بدنصیب عورت پر کئے جانے والے مظالم بھی جہالت اور سفاکیت کی ایک ایسی ہی داستان ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سالوں تک ظلم سہنے کے بعد یہ عورت بالآخر اپنی شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچی تو کچھ ایسے افسوسناک انکشافات سامنے آئے کہ جنہیں جان کر انسان کا دل پھٹ جائے۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں اس خاتون نے بتایا ہے کہ ”میری شادی 2009 میں ہوئی لیکن میرے ساتھ شوہر کا سلوک شروع سے ہی اچھا نہیں تھا۔ اولاد نا ہونے کی وجہ سے میرے سسرال کا رویہ اور بھی خراب ہو گیا اور ہر روز میری مار پیٹ کی جاتی تھی۔ دو سال بعد میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔ میں نے رو رو کر اس سے کہا کہ میرا کوئی سہارا نہیں ہے، میں کہاں جاﺅں گی۔ تب انہوں نے کہا کہ حلالہ کے لئے مجھے اپنے سسر سے نکاح کرنا ہو گا جس کے بعد میرا شوہر دوبارہ مجھ سے نکاح کر لے گا۔ میں اس بات پر تیار نہیں تھی لیکن انہوں زبردستی میرے سسر سے میرا نکاح پڑھایا اور 10 دن تک وہ مجھے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ اس کے بعد میرے شوہر نے میرے ساتھ دوبارہ نکاح کیا لیکن اس کے باوجود میرا سسر میرے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔چھ سال تک میری زندگی اسی طرح گزرتی رہی اور 2011 میں میرے شوہر نے ایک بار پھر مجھے طلاق دے دی۔ اس بار میرے سسرال کا کہنا تھا کہ حلالے کے لئے مجھے اپنے شوہر کے چھوٹے بھائی سے نکاح کرنا ہو گا۔ میرے ساتھ پہلے جو کچھ ہو چکا تھا وہی میری برداشت سے باہر تھا۔ میں اب مزید ظلم برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔ جب انہوں نے ایک بار پھر مجھے مجبور کرنے کے لئے مار پیٹ شروع کی تو میں نے گھر چھوڑ دیا۔ “پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر اس کے خاوند، سسر، دیور، اور چند دیگر سسرالیوں کے خلاف پرچہ کاٹا گیا ہے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا مﺅقف ہے کہ پہلے اس معاملے کو مشاورتی مرکز بھیجا جائے گا، لیکن اگر وہاں معاملہ نا سلجھ سکا تو اس صورت میں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کی جائے گی۔
’میرے شوہر نے مجھے طلاق دی تو سسر نے زبردستی شادی کرلی، پھر 10 دن بعد اس نے بھی طلاق دے دی اور میری شادی۔۔۔‘ خاتون کی ایسی شرمناک ترین کہانی کہ سن کر شیطان بھی گھبرا جائے
’میرے شوہر نے مجھے طلاق دی تو سسر نے زبردستی شادی کرلی، پھر 10 دن بعد اس نے بھی طلاق دے دی اور میری شادی۔۔۔‘ خاتون کی ایسی شرمناک ترین کہانی کہ سن کر شیطان بھی گھبرا جائے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024